22 مارچ 2013 - 19:30

افغانستان کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھیالیس طالبان کو ہلاک کیا گيا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کی پولیس اور فوج نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قندوز، قندھار، زابل، وردک، غزنی، خوست، اور پکتیا صوبوں میں کارروائیاں کرکے چھیالیس طالبان کو ہلاک کیا ہے۔ ان کارروائیوں کے دوران چھبیس طالبان کو گرفتار بھی کیا گيا ہے۔
 ابھی تک طالبان نے اس دعوے کے بارے میں کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
.....
/169